ارنا نے عرب ابلاغیاتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں " مسکفعام" فوجی اڈے پر حملہ کرکے اس کے جاسوسی کے آلات کو تباہ کردیا ہے۔
حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اسی طرح غاصب صیہونی فوج کے "میشار" اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے حدب یارون فوجی اڈے پر توپوں سے گولہ باری کی بھی خبردی ہے۔
حزب اللہ نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ اس نے غزہ کے مظلوم عوام اوراستقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت میں اور اسی طرح جنوبی لبنان میں عام شہریوں کے گھروں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں "جبل نیریا" صیہونی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
اس بیان کے مطابق " جبل نیریا" فوجی اڈہ اس وقت صیہونی فوج کی گولانی بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر ہے۔
آپ کا تبصرہ